لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سانحہ جڑانوالہ کے تناظر میں امن و امان یقینی بنانے کے سلسلے میں مسلسل دوسرے روز جڑانوالہ میں موجود رہے۔ آئی جی پنجاب نے پاکستان کے تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والی زیر تربیت خواتین اے ایس پیز کے ہمراہ جڑانوالہ کے متاثرہ گرجا گھروں کا دورہ کیا ،آئی جی پنجاب اور خواتین اے ایس پیز نے مسیحی کمیونٹی کے متاثرہ گھروں کا دورہ بھی کیا، زیر تربیت خواتین اے ایس پیز کی مسیحی بستیوں اور دانش سکول ریلیف کیمپ میں کرسچین کمیونٹی کی متاثرہ خواتین سے ملاقات کی ، خواتین اے ایس پیز نے مسیحی خواتین کو گرجا گھروں اور رہائش گاہوں کی جلد از جلد بحالی کا یقین دلایا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ مسیحی کمیونٹی کے متاثرہ گھروں کی بحالی اور تعمیر و مرمت مکمل ہونے تک خواتین اے ایس پیز جڑانوالہ میں ڈیوٹی دیں گی، خواتین اے ایس پیز باقاعدگی سے مسیحی خواتین سے رابطے میں رہیں گی، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ خواتین پولیس افسران مسیحی خواتین اور بچیوں کی سکیورٹی اور احساس تحفظ یقینی بنائیں گی ۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کرسچین کمیونٹی کے ہمراہ کھانا کھایا۔
(روز نامہ جنگ)
*************
