جڑانوالہ میں مظاہرین پر فائرنگ سے مزید اشتعال پھیل سکتا تھا، آئی جی پنجاب

Aug 19, 2023

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جی پنجاب عثمان انور نے انکشاف کیا ہے کہ جڑانوالہ واقعے کے مرکزی ملزمان کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاںمکمل تھیں۔آئی جی پنجاب عثمان انور نے انکشاف کیا ہے کہ جڑانوالہ واقعے کے مرکزی ملزمان کے شناختی کارڈ نمبر اور بیرون ملک روانگی کی تیاریاں سوچے سمجھے منصوبے کی جانب اشارہ ہیں۔انہوںنے کہا کہ جڑانوالہ میں مظاہرین پر فائرنگ سے مزید اشتعال پھیل سکتا تھا۔ جڑانوالہ واقعہ کے بعد ہمسایہ ملک میں خواتین سے زیادتی کے واقعات سے توجہ ہٹا کر رخ پاکستان کی طرف موڑا گیا تاہم براہ راست بیرونی ہاتھ ملوث ہونے پر ابھی کہہ نہیں سکتے البتہ اس حوالے سے تفتیش جاری ہے اور جے آئی ٹی بیرونی ہاتھ ملوث ہونے پر بھی تفتیش کرے گی۔

(روز نامہ جنگ)

*************