لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز کی ویلفیئر کیلئے ایک اور احسن اقدام کیا ہے جس کے تحت جونیئر رینک افسران کو پروموشن پر مقامی اضلاع سے دور پوسٹنگ سے چھٹکارا مل جائے گا آئی جی پنجاب نے ایلیٹ، انوسٹی گیشن، ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سالانہ بنیادوں پرہونے والے ٹرانسفر کوٹے کو ریوائز کر دیا جس کے مطابق ایلیٹ، انویسٹی گیشن، ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ میں نفری کی کمی کو متعلقہ اضلاع سے پورا کیا جائے گا، آئی جی پنجاب کے اس خصوصی اقدام سے پروموشن کے بعد مقامی اضلاع سے دور ٹرانسفر ہونے والے 550 سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز مستفید ہوں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انوسٹی گیشن اور ایلیٹ میں نفری صرف لاہور سے بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ان دو یونٹس کی نفری لاہور سے پوری کی جائےگی اسی طرح آئی جی پنجاب نے ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کی نفری صرف ان 05 ریجنز سے پوری کرنے کا حکم دیا آئی جی نے کہاکہ اس اقدام سے ہر سال تقریبا 550 جونیئر رینک افسران بشمول 200 سب انسپکٹرز اور 350 اے ایس آئیز کو فائدہ حاصل ہو گا ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہاکہ جونیئررینک افسران کی اس تکلیف کے ازالے کیلئے مذکورہ بالا یونٹس کے شئیرنگ کوٹا کو ریوائز کیا گیا اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید خان نے نوٹیفکیشن جاری کر کے متعلقہ سپروائزری افسران کو بھجوا دیا ۔
(روز نامہ پاکستان)
************