پولیس محافظ ہونے کے ساتھ شہریوں کوجواب دہ بھی ہے،آئی جی

Aug 18, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب پولیس شہریوں کی محافظ ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں جواب دہ بھی ہے، پولیس سے متعلق کسی بھی شکایت یا انصاف کی فراہمی میں تاخیر پر شہری 1787 کمپلینٹ سنٹر پر کال کرکے فوری اپنا مسئلہ بیان کریں ۔ آئی جی نے کہاکہ اگرکہیں پرچہ درج نہ کرنے کا واقعہ سامنے آیا تو ذمہ داران کو قطعی کوئی رعایت نہیں ملے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پیز کے اعزاز میں تقریب کاانعقاد کیا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پیز سے ملاقات میں کہا کہ پنجاب پولیس ایک فیملی ہے ۔آئی جی نے کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے 50ملازمین کو کیش انعامات و تعریفی اسناد دیں۔

(روز نامہ جنگ)

***********