آئی جی سے ریٹائرڈ ہونے والےڈی ایس پیز کی ملاقات

Aug 18, 2023

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پیز کے اعزاز میں تقریب سجائی گئی جس میں آئی جی پنجاب نے محکمہ پولیس کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر ریٹائرڈ افسران کا شکریہ ادا کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پیز سے ملاقات میں کہا کہ پنجاب پولیس ایک فیملی ہے، ریٹائرڈ افسران و اہلکار ہمیشہ ہمارا حصہ رہیں گے۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس انصاف کی فراہمی اور انتظامی امور کی بہتری کے لئے ریٹائرڈ افسران کے تجربات اور تجاویز سے استفادہ کرتی رہے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ ریٹائرڈ افسران، اہلکاروں اور انکی فیملیز کی بہترین ویلفیئر کیلئے متعدد پراجیکٹس جاری ہیں،

(روز نامہ جناح)

************