آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات
آئی جی پنجاب نے سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز کو اسٹیٹ آف دی آرٹ تھانہ مزنگ لاہور کا وزٹ کروایا،
زیر تربیت افسران نے فرنٹ ڈیسک،پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سمیت آپریشنز اور انویسٹی گیشنز شعبوں کی عملی ورکنگ دیکھی۔
سندھ پولیس کے ڈی ایس پیز نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ راجہ رفعت مختار اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ کو سندھ کی روایتی اجرک اور ثقافتی ٹوپیاں پہنائیں،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز نے آئی جی پنجاب اور سینئر پولیس افسران کو اپنی تربیت و فیلڈ اٹیچمنٹ کے مشاہدات بارے بریفنگز دیں۔ آئی جی پنجاب نے سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز کو اسٹیٹ آف دی آرٹ تھانہ مزنگ لاہور کا وزٹ کروایا، زیر تربیت افسران نے فرنٹ ڈیسک، پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سمیت آپریشنز اور انویسٹی گیشنز شعبوں کی عملی ورکنگ دیکھی۔  سندھ پولیس کے ڈی ایس پیز نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ راجہ رفعت مختار اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ کو سندھ کی روایتی اجرک اور ثقافتی ٹوپیاں پہنائیں،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر تربیت ڈی ایس پیز کو پروفیشنل کیریئر میں کامیابی کے لئے ہدایات دیں، انہوں نے کہا کہ نوجوان افسران کی جانب سے پیش کی گئی پریزینٹیشن انکے گہرے مشاہدے اور فیلڈ ڈیوٹی کے چیلنجز کی عکاس ہیں، آئی جی پنجاب نے نوجوان پولیس افسران کو باقی ماندہ ٹریننگ مزید محنت و دلجمعی سے مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے قلع قمع کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کریں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ معاشرے سے انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ شہریوں کو پبلک سروس ڈلیوری کی بآسانی فراہمی کو اپنا نصب العین بنائیں ، شہریوں اور ماتحت ملازمین کے ساتھ ہمدردی سے پیش آئیں ،خوش اخلاقی اور مثبت رویے سے شہریوں کو خدمات فراہم کریں ۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ذیشان اصغر ، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس سمیت دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 540 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, August 20, 2023