سانحہ جڑانوالہ، امن یقینی بنانے کے لئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور مسلسل دوسرے روز بھی فیلڈ میں موجود

سانحہ جڑانوالہ، امن یقینی بنانے کے لئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور مسلسل دوسرے روز بھی فیلڈ میں موجود
آئی جی پنجاب کا پاکستان کے تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والی زیر تربیت خواتین اے ایس پیز کے ہمراہ جڑانوالہ کے متاثرہ گرجا گھروں کا دورہ،
زیر تربیت خواتین پولیس افسران میں اے ایس پیز سندس، صابرہ، رضوانہ،  زینب اور اے ایس پی شازیہ شامل،
خواتین پولیس افسران نے مسیحی کمیونٹی کی خواتین کو بھرپور سکیورٹی اور تعاون کا یقین دلایا،
پاکستان کے تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والی اے ایس پیز کی کرسچین کمیونٹی کی خواتین سے ملاقات اظہار یکجہتی کی علامت ہے، آئی جی پنجاب
مسیحی کمیونٹی کے متاثرہ گھروں کی بحالی اور تعمیر و مرمت مکمل ہونے تک خواتین اے ایس پیز جڑانوالہ میں ڈیوٹی دیں گی،آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کرسچین کمیونٹی کے ہمراہ کھانا بھی کھایا،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سانحہ جڑانوالہ کے تناظر میں امن و امان یقینی بنانے کے سلسلے میں مسلسل دوسرے روز جڑانوالہ میں موجود رہے۔ آئی جی پنجاب نے پاکستان کے تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والی زیر تربیت خواتین اے ایس پیز کے ہمراہ جڑانوالہ کے متاثرہ گرجا گھروں کا دورہ کیا ، زیر تربیت خواتین پولیس افسران میں اے ایس پیز سندس، صابرہ، رضوانہ،  زینب اور اے ایس پی شازیہ شامل تھے آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان،  سی پی او عثمان اکرم گوندل،  ایس ایس پی آپریشنز اور سینئر افسران ہمراہتھے۔  آئی جی پنجاب اور خواتین اے ایس پیز نے مسیحی کمیونٹی کے متاثرہ گھروں کا دورہ بھی کیا، زیر تربیت خواتین اے ایس پیز کی مسیحی بستیوں اور دانش سکول ریلیف کیمپ میں کرسچین کمیونٹی کی متاثرہ خواتین سے ملاقات کی ، خواتین پولیس افسران نے مسیحی کمیونٹی کی خواتین کو بھرپور سکیورٹی اور تعاون کا یقین دلایا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والی اے ایس پیز کی کرسچین کمیونٹی کی خواتین سے ملاقات اظہار یکجہتی کی علامت ہے، خواتین اے ایس پیز نے مسیحی خواتین کو گرجا گھروں اور رہائش گاہوں کی جلد از جلد بحالی کا یقین دلایا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ مسیحی کمیونٹی کے متاثرہ گھروں کی بحالی اور تعمیر و مرمت مکمل ہونے تک خواتین اے ایس پیز جڑانوالہ میں ڈیوٹی دیں گی، خواتین اے ایس پیز باقاعدگی سے مسیحی خواتین سے رابطے میں رہیں گی، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ خواتین پولیس افسران  مسیحی خواتین اور بچیوں کی سکیورٹی اور احساس تحفظ یقینی بنائیں گی ۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کرسچین کمیونٹی کے ہمراہ کھانا کھایا، آئی جی پنجاب نے گرجا گھر میں کرسچین کمیونٹی، انتظامیہ اور پولیس افسران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو بھی کی ۔ 
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 539 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, August 19, 2023