آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا جڑانوالہ میں مسیحی کمیونٹی کی سکیورٹی ، گھروں و عبادت گاہوں کی بحالی بارے خصوصی پیغام
جڑانوالہ میں اب امن کی واپسی کا سفر شروع ہو چکا ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
6500 سے زائد پولیس افسران و اہلکار ہائی الرٹ ہو کر فرائض ادا کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب
وزیر اعظم پاکستان کے ویژن، وزیر اعلی پنجاب کے حکم کے مطابق مفاہمت اور تعمیر نو کا عمل شروع ہو چکا ہے، آئی جی پنجاب
امن کمیٹی کے ارکان، علما کرام، مسیحی کمیونٹی لیڈرز، پادری مل بیٹھے ہیں، بات چیت ہوئی ہے،ایک دوسرے سے گلے ملے ہیں، آئی جی پنجاب
مفاہمت اور تعمیر نو کے عمل میں یہ بہت بڑی پیش رفت ہے، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جڑانوالہ میں مسیحی کمیونٹی کی سکیورٹی ، گھروں و عبادت گاہوں کی بحالی بارے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جڑانوالہ میں اب امن کی واپسی کا سفر شروع ہو چکا ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 6500 سے زائد پولیس افسران و اہلکار ہائی الرٹ ہو کر فرائض ادا کر رہے ہیں، وزیر اعظم پاکستان کے ویژن، وزیر اعلی پنجاب کے حکم کے مطابق مفاہمت اور تعمیر نو کا عمل شروع ہو چکا ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ امن کمیٹی کے ارکان، علما کرام، مسیحی کمیونٹی لیڈرز، پادری مل بیٹھے ہیں، بات چیت ہوئی ہے،ایک دوسرے سے گلے ملے ہیں، مفاہمت اور تعمیر نو کے عمل میں یہ بہت بڑی پیش رفت ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ بہت ساری مسیحی فیملیاں اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئی ہیں، پنجاب پولیس نے بچوں اور فیملیز کو دانش سکول میں شفٹ کیا، انکے گھروں کی بحالی،تزئین و آرائش کا کام جلد از جلد مکمل کیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ہم تمام مسیحی فیملیز کو گارنٹی دیتے ہیں،پولیس نفری، رینجز، انٹیلی جنس اداروں کی موجودگی میں کسی کو گھبرانے یا خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، تمام مسیحی فیملیز اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئیں، آپکے گھر آپکے منتظر ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ ہم تمام مسیحی بھائیوں کو محفوظ ماحول اور سکیورٹی فراہم کریں گے،آئی جی پنجاب نے کہا کہ گھروں کی تعمیر نو کے کام میں حکومت پنجاب آپ کی ہر ممکن مدد یقینی بنا رہی ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس نے انتظامیہ کے تعاون سے مسیحی فیملیز کے قیام و طعام کا بندوبست کر دیا گیا ہے، امن کمیٹی کے ارکان، جڑانوالہ کے شہری مسیحی بھائیوں سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا اس واقعہ سے قبل کرتے تھے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ واقعہ کی 100 فیصد میرٹ پر تفتیش پولیس کا کام ہے جسے مکمل شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جارہا ہے، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس دن رات جاگ کر اپنا کام بھرپور محنت کے ساتھ کرتی رہے گی اور تمام شہریوں بالخصوص مسیحی کمیونٹی کو تحفظ فراہم کرتی رہے گی
(ہینڈ آؤٹ نمبر 538 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


Press Release Date:
Saturday, August 19, 2023