انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی اپیل پرصوبے کے تمام اضلاع میں جمعتہ المبارک یوم امن کے طور پر منایا گیا اور تمام مکتبہ ہائے فکر کے علما ء کرام نے نماز جمعہ کے خطبات میں قومی یکجہتی، امن، اتحاد اور بھائی چارے کا پرچار کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ملکی سلامتی کے لئے باہمی اتحاد، برداشت اور رواداری کے رویوں کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے،مسیحی کمیونٹی سمیت تمام اقلیتیں ہمارے معاشرے کا حسن ہیں، جن کی جان و مال کا تحفظ ہمارا مذہبی و آئینی فریضہ ہے،آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ علماء کرام اور امن کمیٹی کے اراکین اقلیتی شہریوں کے تحفظ کیلئے مزید موثر کردار ادا کریں تاکہ شرپسند عناصر کے عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں پولیس فورس کو ہائی الرٹ ہو کر فرائض کی ادائیگی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تمام اضلاع میں پولیس افسران و اہلکار بھرپور محنت، تندہی اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں اور تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 536 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************