آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز کی ویلفیئر کیلئے احسن اقدام
آئی جی پنجاب نے ایلیٹ، انویسٹی گیشن، ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ میں آن پروموشن ہونے والے ٹرانسفر کوٹے کو ریوائز کر دیا۔
ایلیٹ، انوسٹی گیشن، ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ میں نفری کی کمی کو متعلقہ اضلاع سے پورا کیا جائے گا، آئی جی پنجاب
اس اقدام سے ہر سال تقریبا 550 جونیئر رینک افسران بشمول 200 سب انسپکٹرز اور 350 اے ایس آئیزمستفید ہونگے، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز کی ویلفیئر کیلئے ایک اور احسن اقدام کیا ہے جس کے تحت جونیئر رینک افسران کو پروموشن پر مقامی اضلاع سے دور پوسٹنگ سے چھٹکارا مل جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے ایلیٹ، انوسٹی گیشن، ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سالانہ بنیادوں پرہونے والے ٹرانسفر کوٹے کو ریوائز کر دیا جس کے مطابق ایلیٹ، انوسٹی گیشن، ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ میں نفری کی کمی کو متعلقہ اضلاع سے پورا کیا جائے گا، آئی جی پنجاب کے اس خصوصی اقدام سے پروموشن کے بعد مقامی اضلاع سے دور ٹرانسفر ہونے والے 550 سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز مستفید ہوں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انوسٹی گیشن اور ایلیٹ میں نفری صرف لاہور سے بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ان دو یونٹس کی نفری لاہور سے پوری کی جائے گی کیونکہ ان یونٹس کے اسٹیشن ہیڈ کوارٹرزصرف لاہور میں ہیں، اسی طرح آئی جی پنجاب نے ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کی نفری صرف ان 05 ریجنز سے پوری کرنے کا حکم دیا جہاں ٹریننگ اسٹیشنز موجود ہیں اور دیگر اضلاع سے کوئی ٹرانسفر نہیں کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اس اقدام سے ہر سال تقریبا 550 جونیئر رینک افسران بشمول 200 سب انسپکٹرز اور 350 اے ایس آئیز کو فائدہ حاصل ہو گا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ جونیئر رینک افسران کو پروموشن کے بعد اپنے متعلقہ ریجن کے یونٹ میں پوسٹنگ مل جائے گی، قبل ازیں مذکورہ بالا یونٹس میں تبادلہ ہونے والے افسران کو اپنے ہوم ٹاؤن سے دور پوسٹنگ پر جانا پڑتا تھا اور افسران اپنا تبادلہ منسوخ یا یونٹ تبدیل کروانے کیلئے مختلف ذرائع استعمال کرتے تھے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہاکہ جونیئر رینک افسران کی اس تکلیف کے ازالے کیلئے مذکورہ بالا یونٹس کے شئیرنگ کوٹا کو ریوائز کیا گیا ہے اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید خان نے نوٹیفکیشن جاری کر کے متعلقہ سپروائزری افسران کو بھجوا دیا ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 535 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Friday, August 18, 2023