پنجاب پولیس ، انٹرپول کی کارروائی،یو اے ای سے 3اشتہاری گرفتار

Aug 17, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈؤن میں تیزی لائی گئی ہے جس کے تسلسل میں متحدہ عرب امارات سے 3 مزید خطرناک اشتہاری گرفتار ہوکر پاکستان پہنچ گئے جبکہ گرفتاریوں کی مجموعی تعداد 109 ہوگئی ہے۔ گرفتار اشتہاریوں میں فیصل آباد پولیس کو مطلوب علی رضا، جہلم پولیس کو مطلوب منیر حسین اور ڈی جی خان پولیس کے محمد خان شامل ہیں، تینوں ملزمان قتل جیسے سنگین جرم کے ارتکاب کے بعد متحدہ عرب امارات فرار ہو گئے تھے۔پنجاب پولیس نے انٹرپول کے تعاون سے ریڈ نوٹسز جاری کروا کر ملزمان کو گرفتار کیا، قانونی ضوابط پورے کرنے کے بعد ملزمان پاکستان پہنچ گئے، ائیر پورٹ پر متعلقہ پولیس ٹیموں کے حوالے کر دیا گیاہے۔