لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیس ایگزیکٹو بورڈ نے اہم فیصلے کی منظوری دی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ایگزیکٹو بورڈ نے فورس کیلئے مہنگی سنائپر رائفلز کی خریداری نہ کرنے کی متفقہ فیصلے کی منظوری دی، سنائپرز رائفلز کی بجائے فورس کے لئے ایمونیش کی خریداری کی جائے گی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کے سنائپرز کی استعداد کار میں اضافے کے لئے موجود رائفلز سے جدید ٹریننگ دلوائی جائے گی، پولیس ایگزیکٹو بورڈ نے 1992ءسے قبل کے پولیس ملازمین کی بیوؤں کو کم از کم اجرت کی شرح کے مطابق 32 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کی منظوری دی۔ پنجاب ایگزیکٹو بورڈ نے کانسٹیبلری اور شہدا ءکے بچوں کے لئے فارن سکالر شپس کے اجراءکی منظوری بھی دے دی، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ گرایجویشن، پوسٹ گریجویشن، سپیشلائزیشن کے لئے تعلیم مکمل ہونے تک فارن سکالر شپ اور ایک بار فضائی سفر کا ٹکٹ دیا جائے گا، پی ایس پی اور سینئر پولیس افسران اس فارن سکالر شپ پروگرام میں شامل نہیں ہوں گے شہدا کے بچوں کی تعلیمی استعداد بڑھانے کے لئے ویلفیئر فنڈ سے مزید 50 لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے۔
(روز نامہ پاکستان)
**********
