لاہور( کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے وطن عزیز کے یوم آزادی پر پوری پاکستانی قوم اور پولیس فورس کودلی مبارک باد دی ہے ۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی فرض کی راہ میں 1600 سے زائد شہادتیں ارض وطن سے لازوال محبت کی علامت ہیں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے دوران آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ایک لاکھ 40 ہزار پولیس افسران و جوان صوبہ بھر میں جشن آزادی کی تقریبات، عوامی مقامات سمیت حساس پوائنٹس پر تعینات رہے، لاہور میں 11 لاکھ، صوبہ بھر میں 22 لاکھ سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں سے جشن آزادی کی تقریبات کی مانیٹرنگ کی جاتی رہی اور تمام تقریبات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔ آئی جی نے کہا کہ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی، خواتین اور فیملیز کو ہراساں کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائیگئی۔
(روز نامہ جنگ)
**************