آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا جشن آزادی کی مناسبت سے فورس اور قوم کے نام اہم پیغام
آئی جی پنجاب نے مینار پاکستان کے سائے تلے جشن آزادی کا پیغام ریکارڈ کروایا مینار پاکستان ہماری آزادی، قومی یکجہتی،ارض پاک سے محبت اور ایفائے عہد کی علامت ہے ۔ آئی جی پنجاب ۔ مینار پاکستان اور بادشاہی مسجد کے میناروں کے درمیان میں تین صدیوں کی تاریخ رقم ہے۔ پاکستانی قوم نے خاک و خون کے دریا سے گذر کر آزادی حاصل کی، اس تاریخی مقام میں بہت جلسے ہوئے تحریکیں چلائی گئیں۔ پولیس، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی ، انٹیلی جنس ایجنسیاں، پٹرولنگ، ڈولفن، پیرو ، ٹریفک پولیس سمیت دیگر مل کر بہترین انتظامات یقینی بنائیں گے۔ کانسٹیبل سے لے کر ایڈیشنل آئی جی لیول تک پوری فورس کیلئے میرا پیغام ہے،14 اگست کی ڈیوٹی کو ہائی الرٹ ہو کر سر انجام دیا جائے۔ محکمہ کی عزت اور وقار کو بہرصورت مقدم رکھا جائے، ہلڑ بازی ، ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ اور روڈ بلاک کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت کاروائی کی جائے۔
(روز نامہ سٹی 42)
*************
