لاہور(کرائم رپورٹر،کر ائم رپو رٹرسے)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی دارالحکومت سمیت تمام اضلاع میں جشن آزادی کی تقریبات کو بہترین سکیورٹی فراہم کی جائے،سرکاری و نجی سطح پر ہونے والے بڑے عوامی اجتماعات، ریلیوں اور دیگر تقریبات کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے۔ پارکوں، شاہراہوں، عوامی مقامات پر خواتین بچوں کی سیفٹی و سکیورٹی کیلئے مربوط انتظامات کئے جائیں۔ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی کے خلاف سپیشل ٹیمیں تعینات کی جائیں۔دوسری جانبآئی جی نے کہاہے کہ 83جونیئر ٹریفک وارڈن پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد میں زیر تربیت ہیں،رواں سال 10 ستمبر کو جونیئر وارڈنز کورس مکمل کرنے کے بعد وارڈن کے عہدہ پر ترقی حاصل کریں گے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے تمام ریجنل پولیس افسران کو عمل در آمد کیلئے مراسلہ بھجوا دیا ہے۔
(روز نامہ جنگ)
*************