پنجاب پولیس شہریوں کی محافظ ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں جواب دہ بھی ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

پنجاب پولیس شہریوں کی محافظ ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں جواب دہ بھی ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
پولیس سے متعلق کسی بھی شکایت، انصاف کی فراہمی میں تاخیر پر شہری 1787 کمپلینٹ سنٹر پر کال کریں، آئی جی پنجاب
 گذشتہ چند ماہ میں گزشتہ برسوں کے زیر التوا سمیت 70 ہزار مقدمات درج کئے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور
پنجاب پولیس میں اندرونی احتساب پر دی جانے والی سزاؤں کی شرح دیگر تمام محکموں سے کہیں زیادہ ہے، آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب پولیس شہریوں کی محافظ ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں جواب دہ بھی ہے، پولیس سے متعلق کسی بھی شکایت یا انصاف کی فراہمی میں تاخیر پر شہری 1787 کمپلینٹ سنٹر پر کال کرکے فوری اپنا مسئلہ بیان کریں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ 1787 کمپلینٹ سنٹر پر موصولہ شکایات اور ازالے کے عمل کی خود مانیٹرنگ کرتا ہوں اور موصولہ تمام درخواستوں پر ٹائم لائن کے اندر کاروائی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کا خاتمہ کر دیا گیا ہے،پنجاب پولیس نے حالیہ چند ماہ میں گزشتہ برسوں کے زیر التوا سمیت 70 ہزار مقدمات درج کیے ہیں یوں اندراج مقدمہ کی تمام زیر التوا درخواستیں نمٹا دی گئی ہیں،ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ اگرکہیں پرچہ درج نہ کرنے کا واقعہ سامنے آیا تو ذمہ داران کو قطعی کوئی رعایت نہیں ملے گی۔ان خیالات کا اظہارآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فورس اور شہریوں کے نام 1787کمپلینٹ سنٹر کی ورکنگ اور پولیس احتساب بارے خصوصی پیغام میں کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ اختیارات سے تجاوز، بے گناہ افراد کی گرفتاری، رشوت ستانی، ملزمان کو فائدہ پہنچانا، پولیس ملازم کا جرائم میں ملوث ہونا جیسے مسائل کے ازالے کیلئے محکمہ میں اندرونی احتساب کو تیز کیا گیا ہے،منشیات فروشوں کی سرپرستی، عوام سے غیر مناسب رویہ، خدمات کی فراہمی سے انکار یا تاخیر، انصاف کے تقاضے پورے نہ کرنا جیسے مسائل کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس میں اندرونی احتساب پر دی جانے والی سزاؤں کی شرح دیگر تمام محکموں سے کہیں زیادہ ہے، آئی جی پنجاب نے مزیدکہا کہ 1787 پر موصولہ شکایت کی شفاف انکوائری کے بعد پولیس ملازم غلط ثابت ہوا تو اسے جواب دینا ہوگا،تفتیشی افسران کا دوران تفتیش گناہ گار کو گرفتار نہ کرنا ڈی پی اوز، آر پی اوز سمیت ہم سب کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہو گا، آئی جی پنجاب نے مزید کہاکہ تمام ویلفیئر اور پروموشنز کے بعد اب عوام کو ڈلیور کرنے کا وقت شروع ہو چکا ہے، شہریوں کی ریکوری تفتیشی افسران کا کام ہے،سنٹرل پولیس آفس اس حوالے سے مقدمات کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ یقینی بنا رہا ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ غیر ذمہ دار افسران و اہلکاروں کا احتساب ڈسپلن میٹرکس کے مطابق کیا جائے گا، انصاف کی فراہمی کا عمل یقینی بنانے کے لئے شہری پولیس کو دانستہ غلط معلومات یا جھوٹی گواہی ہرگز نہ دیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 533 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, August 17, 2023