لاہور پولیس کے محنتی، قابل اور فرض شناس افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے 50ملازمین کو کیش انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا۔
آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کے افسران و اہلکاروں کو منشیات کے قلع قمع کا عمل مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔
موٹرسائیکل و گاڑی چوری میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب
کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز میں ڈولفن، پیرواورپٹرولنگ فورسز کے گشت کا دورانیہ مزید بڑھایا جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات دینے کا سلسلہ جاری ہے جس کے تسلسل میں لاہور پولیس کے محنتی، قابل اور فرض شناس افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب سجائی گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے 50ملازمین کو کیش انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا، انعامات حاصل کرنے والوں میں انسپکٹر عامر اقبال،قمر ساجد، اعجاز رسول، زاہد سلیم اور محمد رضا سمیت سی سی پی او آفس، انویسٹی گیشن، آپریشنز اور سی آئی اے میں تعینات افسران و اہلکار شامل تھے۔
آئی جی پنجاب نے انعامات حاصل کرنے والے لاہور پولیس کے افسران و اہلکاروں کو منشیات کے قلع قمع کا عمل مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات کے قلع قمع کیلئے روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کرائم پریونشن ایپ میں نیشنل آئی ڈی کارڈ سے سرچ کا فیچر بھی شامل کر دیاگیا ہے، فیس ٹریپ ایپ کے ذریعے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا عمل مزید تیز کیا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ موٹرسائیکل و گاڑی چوری میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں اور صوبائی دارالحکومت کے کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز میں ڈولفن، پیرواورپٹرولنگ فورسز کے گشت کا دورانیہ مزید بڑھایا جائے۔ دوران تقریب ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ،ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس،اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 532 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
************************
