آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پیز کی ملاقات،
آئی جی پنجاب نے محکمہ پولیس کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر ریٹائرڈ افسران کا شکریہ ادا کیا،
پنجاب پولیس ایک فیملی ہے، ریٹائرڈ افسران و اہلکار ہمیشہ ہمارا حصہ رہیں گے۔آئی جی پنجاب
پنجاب پولیس انصاف کی فراہمی اور انتظامی امور کی بہتری کے لئے ریٹائرڈ افسران کے تجربات اور تجاویز سے استفادہ کرتی رہے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پیز کے اعزاز میں تقریب سجائی گئی جس میں آئی جی پنجاب نے محکمہ پولیس کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر ریٹائرڈ افسران کا شکریہ ادا کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پیز سے ملاقات میں کہا کہ پنجاب پولیس ایک فیملی ہے، ریٹائرڈ افسران و اہلکار ہمیشہ ہمارا حصہ رہیں گے۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس انصاف کی فراہمی اور انتظامی امور کی بہتری کے لئے ریٹائرڈ افسران کے تجربات اور تجاویز سے استفادہ کرتی رہے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ ریٹائرڈ افسران، اہلکاروں اور انکی فیملیز کی بہترین ویلفیئر کیلئے متعدد پراجیکٹس جاری ہیں، ہرمس HRMIS سسٹم میں ریٹائرڈ افسران کے کوائف شامل کئے جارہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ افسران کے پنشن سمیت تمام معاملات کی تکمیل ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام سابقہ ڈی ایس پیز کو یادگاری شیلڈز سے بھی نوازا۔ ریٹائرڈ افسران نے محکمہ کی جانب سے ہونے والی عزت افزائی پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شکریہ ادا کیا۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ راجہ رفعت مختار، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ،ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی لاجسٹکس اسماعیل کھاڑک سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 531 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
