دوران ڈیوٹی زخمی پولیس ملازمین کیلئے 49لاکھ 50ہزارروپے جاری

Aug 13, 2023

اہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے 49 لاکھ 50 ہزار روپے کے مزید فنڈز جاری کر دیےہیں۔ خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئےآئی جی نے کہا کہ پولیس فورس شہدا، غازیوں، حاضر سروس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں، تمام تر اخراجات کے باوجود فورس کے ویلفیئر فنڈ میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ اضافہ ہوا ہے، رواں برس ویلفیئر فنڈ میں 200 کروڑ روپے سیونگ کریں گے کیونکہ آر پی اوز ، ڈی پی اوز مربوط مینجمنٹ سے پولیس ویلفیئر پراجیکٹس سے حاصل آمدن میں اضافہ کر رہے ہیں،2025 ء میں فورس کی ویلفیئر پر سالانہ 400 کروڑ روپے خرچ کرنے کا پلان ہے ۔ ان تمام فلاحی اقدامات کے بدلے میں محکمہ فورس سے بہترین ڈیوٹی اور خدمت خلق کا متقاضی ہے ۔

(روز نامہ جنگ)

*************