قتل میں ملوث اشتہاری دبئی فرارہوتے ایئرپورٹ سے گرفتار

Aug 12, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر) رحیم یار خان پولیس کو 5 افراد کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری عنایت اللہ کو دبئی فرار ہوتے ہوئے ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا پنجاب پولیس نے اشتہاری عنایت اللہ کے کوائف پرویزنل نیشنل آئی ڈنٹیفیکیشن لسٹ میں شامل کروائے تھے جبکہ رحیم یار خان پولیس نے ملزم کا ریڈ وارنٹ بھی جاری کروایا تھا ملزم کو متحدہ عرب امارات روانگی سے قبل دوران چیکنگ ائیر پورٹ پر گرفتار کیا گیا مزید کارروائی کیلئے رحیم یار خان پولیس کے حوالے کردیا گیا ، اشتہاری عنایت اللہ 5 برس قبل تھانہ بی ڈویژن رحیم یار خان کے علاقہ میں ہونے والے 5 افراد کے قتل کے واقعہ کے مرکزی ملزمان میں شامل ہے۔

(روز نامہ پاکستان)

*************