آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی یوم آزادی پر پوری پاکستانی قوم اور پولیس فورس کو مبارک باد

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی یوم آزادی پر پوری پاکستانی قوم اور پولیس فورس کو مبارک باد
ارض پاک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی خاطر بڑی کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے تجدید عہد کا دن ہے، آئی جی پنجاب
 پنجاب پولیس شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے عزم کو دہراتی ہے،آئی جی پنجاب
پنجاب پولیس کا ہر جوان، افسر اور سپاہی  ملک و قوم کے لئے اپنی جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرے گا، ڈاکٹر عثمان انور

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے وطن عزیز کے یوم آزادی پر پوری پاکستانی قوم اور پولیس فورس کو مبارک باد دی ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ارض پاک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی خاطر بڑی کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے تجدید عہد کا دن ہے، پنجاب پولیس شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے عزم کو دہراتی ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کا ہر جوان، افسر اور سپاہی  ملک و قوم کے لئے اپنی جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرے گا، پنجاب پولیس کی فرض کی راہ میں 1600 سے زائد شہادتیں ارض وطن سے لازوال محبت کی علامت ہیں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے دوران آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ جشن آزادی پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہائی الرٹ ہو کر فرائض سر انجام دے رہے ہیں ،01 لاکھ 40 ہزار پولیس افسران و جوان صوبہ بھر میں جشن آزادی  کی تقریبات، عوامی مقامات سمیت حساس پوائنٹس پر تعینات ہیں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ لاہور میں 11 لاکھ، صوبہ بھر میں 22 لاکھ سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں سے جشن آزادی کی تقریبات کی مانیٹرنگ جاری ہے اور تمام تقریبات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہری جشن آزادی کی خوشیاں مناتے ہوئے قومی وقار اور تہذیب کا دامن ہرگز نہ چھوڑیں، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی، خواتین اور فیملیز کو ہراساں کرنے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔  

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 523 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, August 14, 2023