ٹریفک پولیس میں ترقیوں کا سفر جاری، جونیئر ٹریفک وارڈنز کے لیے بڑی خوش خبری

ٹریفک پولیس میں ترقیوں کا سفر جاری، جونیئر ٹریفک وارڈنز کے لیے بڑی خوش خبری
10ستمبر 2023 کو جونیر ٹریفک وارڈنز تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعد ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی حاصل کریں گے،آئی جی پنجاب 
زیرتربیت ٹریفک پولیس اہلکار پروموشن یقینی بنانے کے لیے اپنی اے سی آرز فوری مکمل کریں،آئی جی پنجاب 
تمام دستاویزات اور قواعدوضوابط کے مطابق جونیئر وارڈنز کو اگلے رینک میں پروموٹ کیا جائے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ٹریفک پولیس پنجاب میں اہلکاروں کی ترقیوں کا سفر جاری ہے جس کے تسلسل میں جونیئر ٹریفک وارڈنز کے لیے بڑی خوش خبری آگئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک پولیس میں ترقیوں کے لئے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کو احکامات جاری کر دیئے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ 83 جونیئر ٹریفک وارڈن پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد میں زیر تربیت ہیں، 10 ستمبر 2023 کو جونیر ٹریفک وارڈنز تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعد ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی حاصل کریں گے،آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ زیرتربیت ٹریفک پولیس اہلکار پروموشن یقینی بنانے کے لیے اپنی اے سی آرز فوری مکمل کریں، ستمبر کے تیسرے ہفتے میں جونیئر ٹریفک وارڈنز کا پروموشن بورڈ متوقع ہے، پروموشن بورڈ اجلاس سے پہلے تمام ضروری دستاویزات مکمل کرلی جائیں تاکہ تمام دستاویزات اور قواعد و ضوابط کے مطابق جونیئر وارڈنز کو اگلے رینک میں پروموٹ کیا جائے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے تمام ریجنل پولیس افسران کو من و عن اور بلا تاخیر عمل در آمد کیلئے مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 522 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, August 13, 2023