آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا جشن آزادی کی مناسبت سے فورس اور قوم کے نام اہم پیغام

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا جشن آزادی کی مناسبت سے فورس اور قوم کے نام اہم پیغام
آئی جی پنجاب نے مینار پاکستان کے سائے تلے جشن آزادی کا پیغام ریکارڈ کروایا،
مینار پاکستان ہماری آزادی، قومی یک جہتی،ارض پاک سے محبت اور ایفائے عہد کی علامت ہے ۔ آئی جی پنجاب 
مینار پاکستان اور بادشاہی مسجد کے میناروں کے درمیان میں تین صدیوں کی تاریخ رقم ہے، آئی جی پنجاب 
پاکستانی قوم نے خاک و خون کے دریا سے گذر کر آزادی حاصل کی، اس تاریخی مقام میں بہت جلسے ہوئے تحریکیں چلائی گئیں، آئی جی پنجاب
کانسٹیبل سے لے کر ایڈیشنل آئی جی لیول تک پوری فورس کیلئے میرا پیغام ہے،14 اگست کی ڈیوٹی کو ہائی الرٹ ہو کر سر انجام دیا جائے،آئی جی پنجاب 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جشن آزادی کی مناسبت سے مینار پاکستان کے سائے تلے جشن آزادی کا خصوصی پیغام ریکارڈ کروا کر فورس اور قوم کے نام جاری کیا ہے، آئی جی پنجاب نے مینار پاکستان کے تاریخی مقام پر ریکارڈ کئے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ مینار پاکستان ہماری آزادی، قومی یک جہتی،ارض پاک سے محبت اور ایفائے عہد کی علامت ہے ۔ مینار پاکستان اور بادشاہی مسجد کے میناروں کے درمیان میں تین صدیوں کی تاریخ رقم ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پاکستانی قوم نے خاک و خون کے دریا سے گذر کر آزادی حاصل کی، اس تاریخی مقام پر بہت جلسے ہوئے تحریکیں چلائی گئیں، پنجاب پولیس آزادی کی اہمیت سے بخوبی واقف ہے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی ، انٹیلی جنس ایجنسیاں، پٹرولنگ، ڈولفن،  پیرو ، ٹریفک پولیس سمیت دیگر مل کر بہترین انتظامات یقینی بنائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کانسٹیبل سے لے کر ایڈیشنل آئی جی لیول تک پوری فورس کیلئے میرا پیغام ہے،14 اگست کی ڈیوٹی کو ہائی الرٹ ہو کر سر انجام دیا جائے، محکمہ کی عزت اور وقار کو ہر صورت مقدم رکھا جائے، ہلڑ بازی ، ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ اور روڈ بلاک کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت کاروائی کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ خوش اخلاقی اور مثبت رویے کے ساتھ ڈیوٹی  سر انجام دیجئے، جشن آزادی کی خوشیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔
 
آئی جی پنجاب نے شہریوں سے کہا کہ وہ فیملیز کے ساتھ باہر نکلیں، گھومیں، پھریں اور بھرپور انجوائے کریں لیکن تہذیب کا دامن نہ چھوڑیں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ محرم اور عیدین کی طرح 14 اگست پر بھی بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے ، سائلنسرز نکال کر ون ویلنگ،غل غپاڑہ کرنے،خواتین پر آوازیں کسنے، فیملیز کو تنگ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ اسلامی شعائر اور قومی تہذیب کے مطابق جشن آزادی کی خوشیاں منائیں، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ بدمعاشی،  غنڈہ گردی اور کسی بھی قسم کی تفریق کرنے والوں کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لائیں گے،ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے پیغام میں تمام والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں سے قانون کی پاسداری کروائیں تاکہ کسی دوسرے کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 521 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, August 13, 2023