آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور/ یوم آزادی پر سکیورٹی اور ٹریفک کے بھرپور انتظامات کی ہدایت
صوبائی دارالحکومت سمیت تمام اضلاع میں جشن آزادی کی تقریبات کو بہترین سکیورٹی فراہم کی جائے، آئی جی پنجاب
سرکاری و نجی سطح پر ہونے والے بڑے عوامی اجتماعات، ریلیوں اور دیگر تقریبات کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے، ڈاکٹر عثمان انور
جشن آزادی پر پارکوں، شاہراہوں، عوامی مقامات پر خواتین بچوں کی سیفٹی و سکیورٹی کیلئے مربوط انتظامات کئے جائیں، ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جشن آزادی کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی اور ٹریفک کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ آئی نے پنجاب نے آر پی اوز ، سی پی او، اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ 76 ویں جشن آزادی کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی و ٹریفک انتظامات یقینی بنائیں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ صوبائی دارالحکومت سمیت تمام اضلاع میں جشن آزادی کی تقریبات کو بہترین سکیورٹی فراہم کی جائے، سرکاری و نجی سطح پر ہونے والے بڑے عوامی اجتماعات، ریلیوں اور دیگر تقریبات کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے، ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ یوم آزادی کی تقریبات پر سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ایس پی یو، ایگزیکٹو پولیس سمیت تمام آپریشنل یونٹس مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں، آر پی اوز، ڈی پی اوز خود فیلڈ میں نکل کر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سکیورٹی انتظامات کے دوران مانیٹرنگ و چیکنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈکٹیٹرز کا استعمال یقینی بنائیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ جشن آزادی پر پارکوں، شاہراہوں، عوامی مقامات پر خواتین بچوں کی سیفٹی و سکیورٹی کیلئے مربوط انتظامات کئے جائیں، فیملیز بالخصوص خواتین کے ساتھ ہلڑ بازی، بدمعاشی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی یا غیر اخلاقی حرکات کرنے والوں کے خلاف ایکشن کیلئے سپیشل ٹیمیں تعینات کی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ اسلحہ کی نمائش یا ہوائی فائرنگ کرنے والے قانون شکن ملزمان کو پابند سلاسل کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے، سی ٹی اوز خود فیلڈ میں موجود رہیں ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 520 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Sunday, August 13, 2023