آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس فورس کی ویلفیئر اقدامات بارے خصوصی پیغام
فورس کی فلاح و بہبود پر اضافی اخراجات کے باوجود رواں برس پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ میں 200 کروڑ سیونگ کریں گے، آئی جی پنجاب
آر پی اوز ، ڈی پی اوز مربوط مینجمنٹ سے پولیس ویلفیئر پراجیکٹس سے حاصل آمدن میں اضافہ کر رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کی ویلفیئر اقدامات بارے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس شہدا، غازیوں، حاضر سروس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام تر اخراجات کے باوجود فورس کے ویلفیئر فنڈ میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ پہلے سے زائد اضافہ ہوا ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود پر اضافی اخراجات کے باوجود رواں برس پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ میں 200 کروڑ روپے سیونگ کریں گے کیونکہ آر پی اوز ، ڈی پی اوز مربوط مینجمنٹ سے پولیس ویلفیئر پراجیکٹس سے حاصل آمدن میں اضافہ کر رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مختلف اضلاع میں پولیس ویلفیئر کے مزید پراجیکٹس شروع کئے جا رہے ہیں اور انشاءاللہ 2025 ء میں فورس کی ویلفیئر پر سالانہ 400 کروڑ روپے خرچ کرنے کا پلان ہے ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ ان تمام فلاحی اقدامات بدلے میں محکمہ فورس سے بہترین ڈیوٹی اور خدمت خلق کا متقاضی ہے ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ تھانوں، فیلڈ فارمیشنز، اضلاع میں تعینات افسران اور اہلکار ہائی الرٹ ہو کر فرائض ادا کریں اور فرض شناسی کی مثال بن جائیں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ انسداد جرائم، پبلک سروس ڈلیوری کے ساتھ پولیس اور عوام کے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنائیں، پولیس خدمت سنٹرز،تحفظ مراکز، تھانوں، تمام فیلڈ فارمیشنز پر تعینات افسران مستعدی سے فرائض ادا کریں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 519 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Saturday, August 12, 2023