آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور / فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 49 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کر دئیے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور / فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 49 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کر دئیے
آئی جی پنجاب نے ویلفیئر برانچ کی کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کی سفارشات پر فنڈز اجراء کی منظوری دی،
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے افسران  و اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے 49 لاکھ 50 ہزار روپے کے مزید فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ویلفیئر برانچ کی کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں درج ذیل کیسز پر فنڈ اجراء کی منظوری دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق زخمی سب انسپکٹر ذوالقرنین، کانسٹیبل محمد آصف کو علاج معالجے کیلئے فی کس 05 لاکھ روپے دئیے گئے، زخمی کانسٹیبلز عباس علی، عادل ربانی، شاکر عباس، محمد سجاد، یاسر پرویز کو فی کس 03 لاکھ روپے دیئے گئے۔ کانسٹیبلز دلاور حسین، احسان اللہ کو 02 لاکھ روپے، محمد نوید، مزمل عباس کو 01 لاکھ روپے دئیے گئے، سپیشل برانچ کے ڈی ایس پی محمد آصف خان، کانسٹیبل ایاز احمد کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، اے ایس آئی اصغر علی، محمد نواز ، شہزاد قمر، عبدالرووف کو 02 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ ہیڈ کانسٹیبل ماجد قیوم کو علاج معالجے کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے گئے۔ ڈی ایس پی طاہر سکندر، سب انسپکٹر محمد ریاض نعیم ، رحیم یار خان کے غلام مرتضٰی کو 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کے اجلاس میں مذکورہ بالا کیسز کیلئے فنڈز اجراء کی منظوری دی گئی جس پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فنڈز جاری کردیے ہیں ۔ ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین بطور سیکرٹری،  ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید خان بطور ممبر اجلاس میں شریک ہوئے ۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 518 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, August 12, 2023