آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم بارے خصوصی پیغام
بیرون یا اندرون ملک نامور تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والے ملازمین کے بچوں کے تعلیمی اخراجات محکمہ اٹھائے گا۔ آئی جی پنجاب
پولیس ملازمین کا اپنے بچوں کو بیرون ملک تعلیم دلوانے کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔ڈاکٹر عثمان انور
معروف سکولز، کالجز،اعلی تعلیمی اداروں کے نیٹ ورکس کے ساتھ ایم او یوز سائن کئے گئے۔ڈاکٹر عثمان انور
پولیس بچوں کی جدید تعلیم و تربیت کیلئے جدید آن لائن سبق ڈاٹ پی کے پلیٹ فارم کے ساتھ اشتراک کیا گیا، آئی جی پنجاب
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کے بچوں کو ملک کے بہترین تعلیمی اداروں میں حصول تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ وہ اعلی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر ترقی کی منازل طے کرکے کامیابی سے آگے بڑھ سکیں۔بچوں کی تعلیم سے متعلق پولیس فورس کے نام جاری خصوصی پیغام میں آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس فورس کے بچوں کے گذشتہ دو برسوں کے تمام تعلیمی اخراجات کے بلز ادا کر دیے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پچھلے برسوں کی نسبت رواں برس ساڑھے پانچ گنا زیادہ رقم خرچ کی گئی اوررواں سال 300 گنا زیادہ تعلیمی سکالرشپ دیے گئے۔طلبا کو فیس کی ایڈوانس ادائیگی بھی جاری ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ معروف سکولز، کالجز،اعلی تعلیمی اداروں کے نیٹ ورکس کے ساتھ ایم او یوز سائن کئے گئے جن میں شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم جبکہ حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ملازمین کے بیرون یا اندرون ملک نامور تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والے بچوں کے تعلیمی اخراجات محکمہ اٹھائے گایوں پولیس ملازمین کا اپنے بچوں کو بیرون ملک تعلیم دلوانے کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ شہدا پولیس اور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت میں ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں۔پولیس ملازمیں کے بچوں کی جدید تعلیم و تربیت کیلئے جدید آن لائن سبق ڈاٹ پی کے پلیٹ فارم کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے اس جدید تعلیمی پورٹل پر تمام کلاسز کے ہر مضمون کے آن لائن، آف لائن لیکچرزدستیاب ہیں جبکہ امتحان دینے کی سہولت موجود ہے، والدین بچوں کی تعلیمی پراگریس باآسانی مانیٹرنگ کر سکتے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کے یوٹیوب چینل پر سی ایس ایس سمیت مقابلے کے تمام امتحانات کی تیاری کیلئے سینئر پولیس افسران کے لیکچرز اپ لوڈ کئے گئے ہیں، اقدامات کا بنیادی مقصد پولیس ملازمین کے بچوں کو اعلی تعلیم سے آراستہ کرکے ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ تمام پولیس ملازمین اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور اگر اس سلسلے میں انہیں محکمہ سے کوئی مدد درکار ہو تو فوری سنٹرل پولیس آفس رابطہ کرکے ان ذرائع سے استفادہ کیا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 516 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Friday, August 11, 2023