قتل، ڈکیتی،اغواء سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث بیرون ملک مفرور اشتہاری ملزمان کے خلاف گھیرا مزید تنگ
رحیم یار خان پولیس کو 05 افراد کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری عنایت اللہ ائیر پورٹ پر گرفتار۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرسنگین جرائم کے ارتکاب کے بعد بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے جس کے تسلسل میں رحیم یار خان پولیس کو 05 افراد کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری عنایت اللہ کو دبئی فرار ہوتے ہوئے ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس نے اشتہاری عنایت اللہ کے کوائف پرویزنل نیشنل آئی ڈنٹیفیکیشن لسٹ (PNIL) میں شامل کروائے تھے جبکہ رحیم یار خان پولیس نے ملزم کا ریڈ وارنٹ بھی جاری کروایا تھا۔ ملزم کو متحدہ عرب امارات روانگی سے قبل دوران چیکنگ ائیر پورٹ پر گرفتار کیا گیا،مزید کاروائی کیلئے رحیم یار خان پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، اشتہاری عنایت اللہ 05 برس قبل تھانہ بی ڈویژن رحیم یار خان کے علاقہ میں ہونے والے 05 افراد کے قتل کے واقعہ کے مرکزی ملزمان میں شامل ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ سنگین جرائم میں ملزمان کو موثر فالو اپ اور انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیوں سے پابند سلاسل کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ
ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے تعاون سے ان ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں جبکہ سپروائزری افسران سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری کی گرفتاری کیلئے آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 515 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Friday, August 11, 2023