پولیس ویلفیئر ہسپتال قلعہ گجر سنگھ ملازمین کی سہولت کیلئے مکمل فنکشنل

Aug 11, 2023

انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے احسن اقدام جاری ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ویلفیئر ہسپتال قلعہ گجر سنگھ کو ملازمین کی سہولت کیلئے مکمل فنکشنل کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ویلفیئر ہسپتال قلعہ گجر سنگھ کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت فعال کر دیا گیا ہے جس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو میو ہسپتال کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز سے علاج معالجے کی جدید سہولیات دستیاب ہیں، آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ پولیس ویلفیئر ہسپتال میں مریضوں کے علاج و راہنمائی کیلئے سینئر پروفیسرز اورماہر کنسلٹنٹس روزانہ کی بنیاد پرموجود ہونگے۔

(روز نامہ نوائے وقت)

*************