سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز کا دورہ سنٹرل پولیس آفس

Aug 11, 2023

سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز نے مختلف اضلاع میں فیلڈ ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اورآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی ، ڈاکٹر عثمان انور نے سندھ پولیس کے ڈی ایس پیز سے فیلڈ اٹیچمنٹ میں حاصل تجربات و مشاہدات بارے دریافت کیا جبکہ سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز نے آئی جی پنجاب کو اضلاع سے حاصل ہونے والے فیلڈ تجربات بارے پریزنٹیشن پیش کیں۔سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز کا پنجاب پولیس کی یونیفارم سے محبت کا اظہار، دوران تربیت پنجاب پولیس کی یونیفارم پہنیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں جنرل پولیسنگ کا فیلڈ تجربہ حاصل کیا اور مختلف اضلاع میں شہری و دیہی پولیسنگ کے طریقہ کار، چیلنجز اور کرائم فائٹنگ بارے عملی تربیت حاصل کی۔

(روز نامہ نوائے وقت)

**************