آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے متحدہ علما بورڈ کے وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے متحدہ علما بورڈ کے وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات
علمائے کرام نے عاشورہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا،
طویل عرصے بعد عاشورہ محرم کے دوران صوبہ بھر میں موبائل سروس کا بند نہ کیا جانا قابل ستائش ہے، مولانا داکٹر راغب حسین نعیمی
 تمام مسالک کے مذہبی پروگراموں کو آئندہ بھی بہترین سکیورٹی فراہم کرتے رہیں گے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
مساجد، امام بارگاہوں، مزارات سمیت تمام مذہبی مقامات کی سکیورٹی اولین ترجیح، اقدامات مزید بہتر بنائیں گے، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات سمیت تمام مذہبی مقامات کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے، جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب وسائل کے موثر استعمال سے سکیورٹی اقدامات مزید بہتر بنائیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ علماء کرام مشائخ عظام،، کمیونٹی لیڈرز،اراکین امن کمیٹیز، اداروں کے تعاون اور مشاورت سے امن کا قیام یقینی بنا رہے ہیں، تمام مسالک کے مذہبی پروگراموں کو آئندہ بھی بہترین سکیورٹی فراہم کرتے رہیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ تمام مسالک کے علماء،امن کمیٹیوں، مذہبی سکالر سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے بھرپور تعاون پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں،چہلم حضرت امام حسین ؑ اور حضرت عثمان علی ہجویری رحمتہ اللہ کے عرس کے موقع پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں متحدہ علما بورڈ پنجاب کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔  
چئیرمین متحدہ علما بورڈ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر قیادت وفد میں مولانا محمد حسین اکبر، مفتی محمد رمضان سیالوی، مولانا سید ضیاء اللہ شاہ، مولانا حافظ زبیر حسن، مولانا محمد علی نقشبندی، مولانا سردار محمد خان لغاری اور مفتی محمد عمران حنفی سمیت دیگر علما وفد میں شامل تھے۔ علمائے کرام نے محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا، مولانا داکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاکہ طویل عرصے بعد پنجاب پولیس کی طرف سے عاشورہ محرم کے دوران موبائل سروس کا بند نہ کیا جانا قابل ستائش ہے، پنجاب پولیس فورس کی بہتر حکمت عملی اور ان تھک محنت کی وجہ سے عاشورہ محرم الحرام محفوظ اور پرامن گزرااور صوبے میں کسی بھی جگہ کوئی خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انو رنے کہاکہ معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنے میں علما کرام کا کردار اور خدمات قابل ستائش ہیں، علماکرام کے تعاون سے مل کرتمام مذہبی تقریبات کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ دوران تقریب ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر، اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت سینئر افسران موقع پر موجود تھے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 513 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, August 10, 2023