پنجاب پولیس 2017 سے قبل کے پولیس شہدا کے ورثا کو پلاٹس اور گھروں کی فراہمی کیلئے کوشاں

پنجاب پولیس 2017 سے قبل کے پولیس شہدا کے ورثا کو پلاٹس اور گھروں کی فراہمی کیلئے کوشاں
آئی جی پنجاب انڈوومنٹ فنڈ سے پولیس شہدا کے ورثا کیلئے گھروں کی تعمیر کیلئے مالی معاونت جاری،
لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل نذیر احمد، غلام مرتضٰی، گلفام شہزاد، خانیوال کے سعید احمد اور گجرات کے محمد وارث شہید کے ورثاء کو 05 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے 2017 سے قبل کے پولیس شہدا کے ورثا کو پلاٹس اور گھروں کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب انڈوومنٹ فنڈ سے 05مزید پولیس شہدا کے ورثا کو گھروں کی تعمیر کیلئے مالی معاونت دے دی گئی ہے۔ سنٹرل پولیس آفس میں 2017 سے قبل کے 05 پولیس شہدا کے ورثا کو گھروں کی تعمیر کیلئے چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں قرعہ اندازی سے منتخب کی گئی مزید 05شہداء کی فیملیز کو پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کیلئے 05 لاکھ روپے فی کس کی پہلی قسط بذریعہ چیک دے دی گئی۔ ان شہداء میں لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل نذیر احمد، غلام مرتضٰی، گلفام شہزاد، خانیوال کے سعید احمد اور گجرات کے محمد وارث شہید کے ورثاء کو 05 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے 2017 سے قبل کے شہداء کے گھروں کی تعمیر کیلئے مخیر حضرات سے تعاون حاصل کرنے پر آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملتان، سرگودھا اور گوجرانوالہ کی مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز میں 2017 سے قبل کے شہدا کے ورثا کو پلاٹ دئیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ جن فیملیز کے پاس پلاٹ موجود تھے،انہیں انڈوومنٹ فنڈ سے گھروں کی تعمیر کیلئے 05 لاکھ قسط کی صورت میں مجموعی طو ر پر25 لاکھ روپے دئیے جا رہے ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ 2017 سے قبل کے 21 شہداء کے ورثاء کے پاس پلاٹ تھے تاہم انکے پاس ذاتی گھرنہیں تھے جبکہ 32 شہدا کے ورثاء کے پاس ذاتی پلاٹ بھی نہ تھے۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ پنجاب پولیس نے 2017 سے قبل کے شہداء کے ورثاء کے گھروں کی تعمیر کیلئے بیڑا اٹھایا، پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین، اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل نے تقریب میں شرکت کی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 512 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Thursday, August 10, 2023