سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات

سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات
سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں جنرل پولیسنگ کا فیلڈ تجربہ حاصل کیا۔آئی جی پنجاب
سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز کا پنجاب پولیس کی یونیفارم سے محبت کا اظہار، دوران تربیت پنجاب پولیس کی یونیفارم پہنیں گے۔
سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز نے مختلف اضلاع میں فیلڈ ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اورآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، ڈاکٹر عثمان انور نے سندھ پولیس کے ڈی ایس پیز سے فیلڈ اٹیچمنٹ میں حاصل تجربات و مشاہدات بارے دریافت کیا جبکہ سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز نے آئی جی پنجاب کو اضلاع سے حاصل ہونے والے فیلڈ تجربات بارے پریزنٹیشن پیش کیں۔ سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز کا پنجاب پولیس کی یونیفارم سے محبت کا اظہار، دوران تربیت پنجاب پولیس کی یونیفارم پہنیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں جنرل پولیسنگ کا فیلڈ تجربہ حاصل کیا اور مختلف اضلاع میں شہری و دیہی پولیسنگ کے طریقہ کار، چیلنجز اور کرائم فائٹنگ بارے عملی تربیت حاصل کی۔ ان زیر تربیت ڈی ایس پیز نے پنجاب پولیس کی فیلڈ فارمیشنز، جدید آئی ٹی ایپلی کیشنز و سافٹ ویئرز سے سروس ڈلیوری کے عمل کا جائزہ لیا۔ اگلے مرحلے میں سندھ پولیس کے زیر تربیت افسران سنٹرل پولیس آفس کی مختلف برانچوں اور لاہور پولیس کی ورکنگ بارے آگاہی لیں گے۔  
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سندھ پولیس کے ڈی ایس پیز کو بھرپور محنت، لگن اور دلجمعی سے تربیت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ فیلڈ میں کام کرنے والے پنجاب پولیس کے افسران کے تجربے سے خود کو بہتر طور پر ہم آہنگ کریں۔ آئی جی پنجاب  نے مزیدکہاکہ پنجاب پولیس انسداد جرائم اور سروس ڈلیوری کو الگ کرکے دونوں شعبوں کو یکساں اہمیت دے رہی ہے، شہریوں کو خدمات کی باآسانی فراہمی پولیس تشخص میں بہتری کا باعث بن رہا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ہدایت کی کہ ماتحت فورس کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، بہترین کارکردگی لینا بھی سپروائزری افسران کی ذمہ داری ہے۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ذیشان اصغر، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر، ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود سمیت دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 511 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, August 10, 2023