آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے احسن اقدام، پولیس ویلفیئر ہسپتال قلعہ گجر سنگھ مکمل فنکشنل کر دیا گیا،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے احسن اقدام، پولیس ویلفیئر ہسپتال قلعہ گجر سنگھ مکمل فنکشنل کر دیا گیا،
پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو میو ہسپتال کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز سے علاج معالجے کی جدید سہولیات دستیاب ہیں، آئی جی پنجاب
پیر کو ڈاکٹر محمد عمر شیخ جنرل میڈیسن، منگل کو ڈاکٹر محمود الحق جنرل سرجری، بدھ کو ڈاکٹر نذیر محمد بچوں کے امراض کیلئے دستیاب ہونگے،
جمعرات کو ڈاکٹر فاروق احمد امراض چشم، جمعہ کو ڈاکٹر اعجاز احمد ہڈی و جوڑ کے امراض، ہفتے کو ڈاکٹر روپ کرن خان نفسیات کے علاج کیلئے دستیاب ہونگے۔  
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے احسن اقدام جاری ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ویلفیئر ہسپتال قلعہ گجر سنگھ کو ملازمین کی سہولت کیلئے مکمل فنکشنل کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ویلفیئر ہسپتال قلعہ گجر سنگھ کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت فعال کر دیا گیا ہے جس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو میو ہسپتال کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز سے علاج معالجے کی جدید سہولیات دستیاب ہیں، آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ پولیس ویلفیئر ہسپتال میں مریضوں کے علاج و راہنمائی کیلئے سینئر پروفیسرز اورماہر کنسلٹنٹس روزانہ کی بنیاد پرموجود ہونگے،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میو ہسپتال نے ماہ اگست اور ستمبر کیلئے ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیاہے۔پیر کو ڈاکٹر محمد عمر شیخ جنرل میڈیسن، منگل کو ڈاکٹر محمود الحق جنرل سرجری، بدھ کو ڈاکٹر نذیر محمد بچوں کے امراض کیلئے دستیاب ہونگے،جمعرات کو ڈاکٹر فاروق احمد امراض چشم، جمعہ کو ڈاکٹر اعجاز احمد ہڈی و جوڑ کے امراض، ہفتے کو ڈاکٹر روپ کرن خان نفسیات کے علاج کیلئے دستیاب ہونگے اسی طرح ماہ ستمبر میں ڈاکٹر عبدالرؤف، ڈاکٹر محمد عرفان فضل، ڈاکٹر نذیر محمد، ڈاکٹر سدرہ لطیف، ڈاکٹر احمد ہمایوں سرفراز اور ڈاکٹر خولہ فاطمہ طارق ڈیوٹی کریں گے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو نے کہا کہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے قلعہ گجر سنگھ ہسپتال کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے زیر انتظام جدید سہولیات، مشینری و آلات سے آراستہ کیا گیا ہے، ہر شعبے کے ماہر ڈاکٹرز پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی صحت و علاج معالجے کا مکمل خیال رکھیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انورنے مزیدکہاکہ صوبہ بھر میں پولیس ملازمین کی ہیلتھ سکریننگ و ویکسی نیشن کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے اور محکمہ صحت پنجاب کے تعاون سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 510 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, August 10, 2023