سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی جانب سے نور تھیلسیمیا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بچوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد
ایس پی یو کے 32 جوانوں نے ایس پی یو ہیڈ کوارٹرز مناواں میں خون کے عطیات دیئے،
سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور نورتھیلیسیمیا فاونڈیشن کے مابین گزشتہ دنوں ایم او یو پر دستخط کیے گئے تھے۔
لاہور 09 اگست: سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی جانب سے نور تھیلسیمیا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایس پی یو ہیڈ کوارٹرز مناواں میں بچوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا جس میں ایس پی یو کے 32 جوانوں نے خون کے عطیات دیئے۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور نور تھیلیسیمیا فاونڈیشن کے مابین گزشتہ دنوں ایم او یو پر دستخط کیے گئے تھے، ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ایس پی یو کے جوان خون کا عطیہ دے کر کے انسانیت کو بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں اور ایس پی یو کی جانب سے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے لیے مزید بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائے جائیں گے۔ ایس پی یو کے جوانوں میں انسانیت کی مدد کرنے کے اس جذبے کی میں قدر کرتا ہوں، ایس پی یو کے جوان بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے اپنے خون کا عطیہ دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 509 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, August 9, 2023