پنجاب پولیس کی ایک اور کامیاب کاروائی، اے کیٹیگری کا اشتہاری ملزم متحدہ عرب امارات سے گرفتار

 پنجاب پولیس کی ایک اور کامیاب کاروائی، اے کیٹیگری کا اشتہاری ملزم متحدہ عرب امارات سے گرفتار
ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مہتاب خان کو دبئی سے گرفتار کرکے لاہور لایا گیا، بہاولنگر پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔
اشتہاری مہتاب خان کی گرفتاری سے بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 104 ہو گئی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
قتل، ڈکیتی، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس ایک اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اے کیٹیگری کے اشتہاری ملزم کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرکے وطن واپس لے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کھچی والا بہاولنگر پولیس کو ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم مہتاب خان کو انٹرپول کے تعاون سے متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا گیا۔ انٹر پول کے تعاون سے ریڈ نوٹس جاری کرواکر ملزم کو وطن واپس لایا گیا اور مزید قانونی کاروائی کیلئے بہاولنگر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔  دبئی سے گرفتار بین الاضلاعی ڈکیت اشتہاری مہتاب خان بہاولنگر پولیس کو مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا جو متعدد وارداتوں کے بعد بیرون ملک مفرور ہوگیا تھا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے سنگین جرائم میں ملوث بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے،اشتہاری مہتاب خان کی گرفتاری سے بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 104 ہو گئی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک اشتہاری کی گرفتاری کیلئے فالو اپ کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قتل، ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان جیسے سنگین جرائم کے ا شتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے، آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے تعاون سے کاروائیوں کو جاری رکھا جائے اور قانونی ضوابط اور کاروائی مکمل کرتے ہوئے ان ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 508 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, August 9, 2023