آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مستحسن اقدام،2017ء سے قبل کے پولیس شہدا کی فیملیز کو پلاٹس کی فراہمی کا آغاز،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مستحسن اقدام،2017ء سے قبل کے پولیس شہدا کی فیملیز کو پلاٹس کی فراہمی کا آغاز،
04 شہدا کی فیملیز کو پنجاب کی تمام سہولیات سے مزین ہاؤسنگ سکیموں میں رہائشی پلاٹس دے دئیے گئے،
پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کیلئے پنجاب پولیس شہدا کی فیملیز کو مالی امداد بھی فراہم کرے گی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی جانب سے پولیس شہداء کے ورثاء کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں 2017ء سے قبل کے پولیس شہدا کی فیملیز کو پلاٹس کی فراہمی کا آغازکردیا گیا ہے، سنٹر ل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں 04 شہدا کی فیملیز کو پنجاب کی تمام سہولیات سے مزین ہاؤسنگ سکیموں میں رہائشی پلاٹس دے دئیے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ان پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کیلئے پنجاب پولیس شہدا کی فیملیز کو مالی امداد بھی فراہم کرے گی،آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ پنجاب پولیس کے شہدا کی فیملیز کے پلاٹس کے لئے نجی اسٹیٹ ڈویلپرز کے ساتھ ایم او یوز طے پا گئے ہیں، ایم او یوز کے تحت تین ڈویلپرز اپنے ہاؤسنگ پراجیکٹس میں مزید پولیس شہدا کی فیملیز کو مفت پلاٹس دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور نجی اسٹیٹ ڈویلپرز کے عہدیداران نے ایم او یوز پر دستخط کئے۔تقریب میں چار شہدا کی فیملیز کو وہاڑی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں کی ملکیتی کاغذات بھی دئیے گئے ہیں۔ پولیس شہدا ہیڈ کانسٹیبل اللہ رکھا، ہیڈ کانسٹیبل ارشد علی، کانسٹیبل مدثر ندیم اور کانسٹیبل خالد حسین کی فیملیز کو پلاٹوں کے ملکیتی کاغذات دئیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے مزیدکہاکہ پلاٹس کے بعد اگلے مرحلے میں گھروں کی تعمیر کیلئے شہدا کی فیملیز کو 25 لاکھ روپے مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس شہداء کی ویلفیئر کیلئے تعاون پر نجی اسٹیٹ ڈویلپرز قاضی حامد، چوہدری صدیق اور شیخ یوسف کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے بعد آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہداء کے بچوں کو شہداء وال کا وزٹ بھی کروایا جہاں پنجاب پولیس کے تمام شہداء کے نام سنہری الفاظ میں کندہ کئے گئے ہیں۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، آر پی او ملتان کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین اور ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر نجی ہاؤسنگ سکیموں اور ڈویلپرز کے عہدیداران بھی موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 507 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, August 9, 2023