کینیڈین ہائی کمشنر، لیزلی سکینلن کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات پولیس فورس کی ٹریننگ، استعداد کار میں اضافہ، غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کینیڈین وفد کو پنجاب پولیس کی جدید اصلاحات، انسداد جرائم اور سروس ڈلیوری پراجیکٹس بارے آگاہ کیا گیا۔
کینیڈا کی ہائی کمشنر، لیزلی سکینلن(H-E Leslie Scanlon) نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اورانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ کینیڈین ہائی کمشنر، لیزلی سکینلن کی زیر قیادت وفد میں فرسٹ سیکرٹری،مسٹر جیمز میکنی(Mr. James McNee) اورسینئر پولیٹیکل آفیسر محمد زبیر بھی شامل تھے۔پنجاب پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت دیگر افسران موقع پر موجودتھے۔ دوران ملاقات پولیس فورس کی ٹریننگ، استعداد کار میں اضافہ، غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کینیڈین وفد کو پنجاب پولیس کی جدید اصلاحات، انسداد جرائم اور سروس ڈلیوری پراجیکٹس بارے آگاہ کیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس نے کینیڈین وفد کو پولیس ڈیش بورڈ بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیش بورڈ پر پنجاب پولیس کے تمام پیشہ ورانہ امور،سافٹ وئیرز، ایپلی کیشنز کی براہ راست مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے موثرا ستعمال سے پولیس انویسٹی گیشن سسٹم کو اپ گریڈ اور مزید فعال کیا گیا ہے، دہشت گردی، فرقہ واریت اور شدت پسندی کے مکمل خاتمے کیلئے سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ انسداد جرائم اور شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کو فروغ دیاجارہا ہے۔ اس موقع پرپنجاب پولیس کی کپیسٹی بلڈنگ کیلئے انفارمیشن شئیرنگ اورباہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے ہوا۔ ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب اور کینیڈین ہائی کمشنر کے مابین یادگاری سووینئرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 506 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


Press Release Date:
Wednesday, August 9, 2023