نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی جانب سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کیلئے کیش انعامات
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے شاندار کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد دیں گے۔
قانون کی حکمرانی ا ور امن و امان کو برقرار رکھنا اولین ترجیح، بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکار حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں۔ آئی جی پنجاب
لاہور 09 اگست: نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ،قانون کی حکمرانی اور امن و امان برقرار رکھنے میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کوکیش انعامات دینے کی ہدایت کی ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے شاندار کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات افسران واہلکاروں کو انعامات دئیے جائیں گے، ڈی آئی جی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور اور اے ایس پی ایاز خان کو 03 لاکھ روپے اور تعریفی اسناد دینے کی منظوری دی گئی ہے، ایس پیز عمارہ شیرازی، عبدالوہاب، حمزہ امان اللہ، دوست محمد، محمد عبداللہ لک، حسن جاوید بھٹی، شہزاد رفیق، وقار عظیم، ذوہیب نصراللہ اور ارسلان زاہد کو ڈیڑھ لاکھ روپے کیش انعامات اور تعریفی اسناد دینے کی منظوری دی گئی،ڈی ایس پیز بلال احمد خان، علی عباس کو 03 لاکھ، اے ایس پیز سیدہ شہربانو، بشریٰ نثار، سعد آفریدی، سدرہ خان اورڈی ایس پی رانا زاہد حسین کو 01 لاکھ روپے اور تعریفی اسناد دینے کی منظوری دی گئی ہے اسی طرح آپریشن، انویسٹی گیشن اور دیگر شعبوں میں تعینات افسران و اہلکاروں کو بھی کیش انعامات و تعریفی اسناد دی جائیں گی،ان افسران و اہلکاروں نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ محنتی، قابل اور فرض شناس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی جانب سے کیش انعامات دیے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ قانون کی حکمرانی ا ور امن و امان کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے، بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکار حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں اور ایسی تقریبات پوری فورس کا مورال بلند کرنے کا باعث بنتی ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 505 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, August 9, 2023