آئی جی کی کھلی کچہری ،طالبہ کی ویڈیووائرل ہونے پرکارروائی کا حکم

Aug 09, 2023

لاہور (کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری لگائی ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مسائل کے فوری ازالے اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی بارے ہدایات جاری کیں ۔ مزید برآں غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، طالبہ ثناء ارشاد کے وائرل ویڈیو بیان کے معاملے پر پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے طالبہ ثناء ارشاد سے فوری رابطہ کرتے ہوئے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ڈیرہ غازی خان پولیس ٹیم نے طالبہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔ آئی جی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی پنجاب پولیس کی احسن روایت ہے اور ایسے محنتی، قابل اور فرض شناس افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ ہر سطح پر جاری رہے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی آئی اے ونگ کے88 افسران واہلکاروں کو 40 لاکھ 50 ہزار روپے کیش و تعریفی اسناد تقسیم کیے۔

(روز نامہ جنگ)

****************