پنجاب پولیس کے بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کیلئے مزید کیش انعامات۔

پنجاب پولیس کے بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کیلئے مزید کیش انعامات۔
سی آئی اے ونگ کے88 افسران واہلکاروں کو 40 لاکھ 50 ہزار روپے کیش انعامات و تعریفی اسناد سے نوازاجائے گا۔
امن و امان اور کرائم کنٹرول یقینی بنانے والے افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ انسداد جرائم اور امن وامان کو برقرار رکھنے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی پنجاب پولیس کی احسن روایت ہے اور ایسے محنتی، قابل اور فرض شناس افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ ہر سطح پر جاری رہے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ بہترین کارکردگی پر ہونے والی حوصلہ افزائی فورس کا مورال بلند کرنے کے ساتھ ساتھ مزید بہتر کارکردگی کا جذبہ پیدا کرتی ہے، اس لئے امن و امان اور کرائم کنٹرول میں نمایاں کارکردگی کرنے والے افسران و اہلکاروں کو شاباش دی جاتی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ انعامات کے نئے سلسلہ کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے تسلسل میں سی آئی اے ونگ کے88 افسران واہلکاروں کو 40 لاکھ 50 ہزار روپے کیش و تعریفی اسناد سے نوازاجائے گا۔انعامات حاصل کرنے والوں میں انسپکٹرز محمد علی بٹ، محمد اکرم، حسنین حیدر، قیصر عزیز، فاروق اصغر، مجاہد حسین کیلئے 75 ہزار روپے اور تعریفی اسناد کی منظوری دی گئی ہے۔ سب انسپکٹرز شکیل احمد، انوار الحق، اقبال حنیف، ذوالقرنین حمید، اقبال حنیف کیلئے 75ہزار روپے اورر تعریفی اسناد،  اے ایس آئیز ارشد محمود،احمد ہیرا، بابر حسین، خلیل احمد، جواد فاروق، محمد رفیق، مشتاق احمد کیلئے 75ہزار معہ تعریفی اسناد، ہیڈ کانسٹیبل محی الدین، خرم شہزاد، ندیم عباس،خرم شہزاد، حسنین ایوب، عابد رضا، اللہ یاراور غلام اکمل کیلئے 50ہزار اور تعریفی اسنادجبکہ کانسٹیبلز آزاد علی، محمد افضل، حسن بلال، نبیل احمد، محمد سلمان، محمد کلیم، شبیر علی اور اویس احمد کیلئے 25ہزار معہ تعریفی اسناد کی منظوری دی گئی ہے، اسی طرح باقی افسران وا ہلکاروں کو بھی کیش انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ خصوصی تقریب میں افسران و اہلکاروں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 504 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, August 8, 2023