آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری
ڈاکٹر عثمان انور نے مسائل کے فوری ازالے اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی بارے ہدایات جاری کیں۔
غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، طالبہ ثناء ارشاد کے وائرل ویڈیو بیان کا معاملہ
پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان کا طالبہ سے رابطہ، طالبہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید قانونی کاروائی،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروانے کا حکم۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری لگائی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس ملازمین کو درپیش مسائل سن کر احکامات جاری کئے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مسائل کے فوری ازالے اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی بارے ہدایات جاری کیں۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہریوں کے مسائل کا گراس روٹ لیول پر حل یقینی بنانا متعلقہ سپروائزری افسران کی ذمہ داری ہے، پولیس افسران شہریوں کیلئے اپنے دفاتر کے دروازے کھلے رکھیں، خلوص نیت سے مشکلات کا ازالہ یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کی ٹریننگ، ویلفیئر، جزا و سزا اور ٹرانسفر پوسٹنگ سمیت دیگر محکمانہ امور بارے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے مزیدکہا کہ پولیس ملازمین کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے انہیں دوران ڈیوٹی بہترین ماحول اور ریلیف دیا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایڈمن، ڈسپلن اور پوسٹنگ سے متعلقہ درخواستوں پر متعلقہ افسران کو بلا تاخیر ایکشن کی ہدایت کی۔
مزید برآں غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، طالبہ ثناء ارشاد کے وائرل ویڈیو بیان کے معاملے پر پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے طالبہ ثناء ارشاد سے فوری رابطہ کرتے ہوئے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ڈیرہ غازی خان پولیس ٹیم نے طالبہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے جس کی روشنی میں مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش جلد مکمل کرتے ہوئے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ طالبات کو بلیک میل یا زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے متاثرہ طالبہ کو فوری انصاف مہیا کیا جائے۔

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 502 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
 
Press Release Date: 
Tuesday, August 8, 2023