آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت/آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی جھنگ آمد،
ڈی پی او ملک طارق محبوب اور اے ایس پی زینب کے ہمراہ مقتول ڈاکٹر عمر رفیق کے گھر اظہار تعزیت کے لئے گئے۔
مقتول ڈاکٹر عمرکے ورثا کے ساتھ ملاقات، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
ڈی پی او جھنگ نے مقتول کے ورثا کو ملزمان کو ہرصورت قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی،ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان،ڈی پی او ملک طارق محبوب اور اے ایس پی زینب کے ہمراہ مقتول ڈاکٹر عمر رفیق کے گھر اظہار تعزیت کے لئے گئے۔ مقتول ڈاکٹر عمر کے ورثا کے ساتھ ملاقات کی اور مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔آر پی او فیصل آباد نے ورثا کو وقوعہ کی ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ آر پی او فیصل آباد اور ڈی پی او جھنگ نے مقتول کے ورثا کو ملزمان کو ہرصورت قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔ آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ورثا کوبتایا کہ وقوعہ کے حوالے سے پولیس کی کسی بھی قسم کی غفلت کے تعین کے لئے انکوائری کروائی جا رہی ہے اور انھوں نے کہا کہ مقتول کی بیوہ کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 501 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, August 7, 2023