آئی جی پنجاب کا نوجوان پر مبینہ تشدد رشوت کے الزامات کی انکوائری کاحکم

Aug 06, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور تھانہ وحدت کالونی میں علی اکبر نامی نوجوان پر مبینہ پولیس تشدد اور رہائی کے عوض 20 ہزار روپے رشوت وصول کرنے کے الزامات کی انکوائری کا حکم دے دیا پولیس گردی کا شکار نوجوان علی اکبر کے لواحقین کے مطابق پولیس نے علی اکبر کو 28 جولائی کو ایک جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کیا جبکہ تھانے میں اس کی گرفتاری بھی نہ ڈالی پولیس نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتی رہی ورثاءکے مطابق بالٓاخر انہوں نے پولیس کو مبینہ طور پر 20 ہزار روپے رشوت دے کر جان چھڑائی۔ بعدازاں علی اکبر کا میاں منشی ہسپتال سے جب میڈیکل کروایا گیا تو رپورٹ میں علی اکبر پر پولیس تشدد ثابت ہو گیا۔

(روز نامہ پاکستان)

**********