افراد 6 کے قتل میں ملوث اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار

Aug 06, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے جس کے تسلسل میں سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم نے 6 قتلوں میں ملوث خطرناک اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا اشتہاری زاہد اقبال نے ایک واقعہ میں 04 افراد، دوسرے واقعہ میں 2 افراد کے قتل کئے تھے اور ملزم سنگین وارداتوں کے ارتکاب کے بعد بیرون ملک مفرور ہوگیا تھا، پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل ٹیم نے اشتہاری زاہد اقبال کو سعودی عرب میں ٹریس کرکے گرفتار کیا ، انٹرپول کی مدد سے زاہد اقبال کو پاکستان لایا گیا، مزید قانونی کارروائی کیلئے نوشہرہ ورکاں گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اشتہاری زاہد اقبال کی گرفتاری سے بیرون ملک اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 103 ہو گئی۔

(روز نامہ پاکستان)

***********