پنجاب پولیس کی انٹرپول کے تعاون سے گرفتار اشتہاریوں کی سنچری مکمل

پنجاب پولیس کی انٹرپول کے تعاون سے گرفتار اشتہاریوں کی سنچری مکمل
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری میں تعاون پر ڈائریکٹر انٹرپول ایف آئی اے ڈی آئی جی سکندر کا شکریہ ادا کیا
چھ ماہ میں گرفتار ہونے والے 103 اشتہاریوں کو انٹرپول کی مدد سے دنیا کے مختلف ممالک سے گرفتار کیا گیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
امریکہ،برطانیہ،اٹلی، یورپ، جنوبی افریقہ،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک سے اشتہاری گرفتار کئے،آئی جی پنجاب
 بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے انٹرنیشنل کوآرڈینیشن، انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ، فیس ٹریس ٹیکنالوجی کو بھی استعمال میں لایا جا رہا ہے، آئی جی پنجاب
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے اور پنجاب پولیس نے انٹرپول کے تعاون سے گرفتار اشتہاریوں کی سنچری مکمل کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری میں تعاون پر ڈائریکٹر انٹرپول ایف آئی اے ڈی آئی جی سکندر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے کہا کہ انٹرپول میں تعینات فرانس پولیس افسران کے تعاون سے گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور بیرون ملک اشتہاریوں کی گرفتاری میں گوجرانوالہ ریجن کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ چھ ماہ میں گرفتار ہونے والے 103 اشتہاریوں کو انٹرپول کی مدد سے دنیا کے مختلف ممالک سے گرفتار کیا گیا جن میں امریکہ، برطانیہ، اٹلی، یورپ، جنوبی افریقہ،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے انٹرنیشنل کوآرڈینیشن، انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ، فیس ٹریس ٹیکنالوجی کو بھی استعمال میں لایا جا رہا ہے، جبکہ انٹرپول کے تعاون سے ریڈ نوٹس اجرا سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کرکے ملزمان کو پاکستان لایا گیا ہے ،ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ اشتہاریوں کے خلاف مختلف اضلاع میں قانونی کاروائی جاری، قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں، مذکورہ اشتہاری قتل، اقدام قتل،ڈکیتی، اغوا برائے تاوان سمیت سنگین جرائم کا ارتکاب کرکے بیرون ملک فرار ہو گئے تھے،ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت کی کہ انٹرپول ، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے تعاون سے اشتہاریوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔
مزید برآں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ  انٹرپول اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ، بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کو انٹی گریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم ک ذریعے بھی پکڑا جا رہا ہے۔  ڈاکٹر عثمان نے مزید کہا کہ دشمنی، فراڈ ، قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کو پکڑ کر واپس لانے کا سلسلہ جاری رہے گا ، تمام قانونی ضوابط پورے کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کریں گے ۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہم یقینی بنائیں گے کہ کوئی مجرم کسی شریف شہری کو ملک سے باہر بیٹھ کر نفسیاتی یا کوئی دیگر نقصان نہ پہنچائے ۔اگر کسی شہری کو کوئی اشتہاری دھمکی آمیز کال کر رہا ہے تو فوری متعلقہ پولیس سے رابطہ کریں ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ ہم اس اشتہاری کو گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے۔  
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 498 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, August 6, 2023