آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 1787 کمپلینٹ سنٹر میں آن لائن کچہری ، شہریوں کے مسائل خود سنے .
آئی جی پنجاب نے ازالے میں تاخیر پر متعلقہ ایس ڈی پی اوز کی باز پرس کی ۔۔۔
جو افسران دانستہ طور پر مسائل کے ازالے میں تاخیر کا باعث ہیں ان سے سخت جواب طلبی کی جائے ۔ ڈاکٹر عثمان انور
ایسے افسران کو فیلڈ پوسٹنگ پر رہنے کا کوئی حق نہیں ، انہیں ہٹا دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور شہریوں کے مسائل بلا تاخیر ازالے کیلئے شب و روز مصروف عمل ہیں اور اسی سلسلے میں سنٹرل پولیس آفس میں 1787 کمپلینٹ سنٹر میں ہفتے کے روز آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آن لائن کچہری لگا لی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے شہریوں کے مسائل خود سنے اور تاخیر کے شکار درخواستوں پر متعلقہ ایس ڈی پی اوز کی باز پرس کی ۔ آئی جی پنجاب نے شہریوں کے مسائل کے فی الفور ازالے کیلئے ڈی پی اوز کو ذاتی نگرانی کا ٹاسک دیا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام ڈی پی اوز 1787 پر موصول شکایات بارے سرکل افسران سے ہفتہ وار پراگریس رپورٹ لے کر سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں ، جو افسران دانستہ طور پر مسائل کے ازالے میں تاخیر کا باعث ہیں ان سے سخت جواب طلبی کی جائے ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ ایسے افسران کو فیلڈ پوسٹنگ پر رہنے کا کوئی حق نہیں ، انہیں ہٹا دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے 1787 سٹاف کو شہریوں کی شکایات کے موثر فالو اپ کا حکم بھی دیا ، آئی جی پنجاب نے کہا کہ بذریعہ ٹیلی فون ، ای میل ، ڈاک یا دیگر ذرائع سے موصول درخواستوں کو ایس او پیز کی ٹائم لائن کے اندر حل کیا جائے ۔ جو افسران شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے میں دلچسپی نہیں لے رہے انہیں اظہار وجوہ کے لیٹرز بھجوائے جائیں ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 497 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


Press Release Date:
Saturday, August 5, 2023