آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت/ 06 قتل میں ملوث خطرناک اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
اشتہاری زاہد اقبال نے ایک واقعہ میں 04 افراد، دوسرے واقعہ میں 02 افراد کے قتل کئے تھے،ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل ٹیم نے اشتہاری زاہد اقبال کو سعودی عرب میں ٹریس کرکے گرفتار کیا ۔
انٹرپول کی مدد سے زاہد اقبال کو پاکستان لایا گیا، مزید قانونی کاروائی کیلئے نوشہرہ ورکاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔
اشتہاری زاہد اقبال کی گرفتاری سے بیرون ملک اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 103 ہو گئی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے جس کے تسلسل میں سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم نے 06 قتلوں میں ملوث خطرناک اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا ہے ۔ اشتہاری زاہد اقبال نے ایک واقعہ میں 04 افراد، دوسرے واقعہ میں 02 افراد کے قتل کئے تھے اور ملزم سنگین وارداتوں کے ارتکاب کے بعد بیرون ملک مفرور ہوگیا تھا، پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل ٹیم نے اشتہاری زاہد اقبال کو سعودی عرب میں ٹریس کرکے گرفتار کیا ، انٹرپول کی مدد سے زاہد اقبال کو پاکستان لایا گیا، مزید قانونی کاروائی کیلئے نوشہرہ ورکاں گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اشتہاری زاہد اقبال کی گرفتاری سے بیرون ملک اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 103 ہو گئی،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک اشتہاری کی گرفتاری کیلئے فالو اپ کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قتل، ڈکیتی، اغواء برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے تعاون سے کاروائیوں کو جاری رکھا جائے ، آر پی اوز ، سی پی او اور ڈی پی اوز خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاریوں کی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 496 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Saturday, August 5, 2023