پنجاب پولیس آج یوم شہدائے پولیس منائے گی

Aug 04, 2023

پنجاب پولیس آج (04 اگست کو) صوبہ بھر میں قومی یوم شہدائے پولیس عقیدت و احترام اور روایتی جوش و جذبے سے منائے گی۔صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت تمام اضلاع میں پولیس شہدا کی یاد میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی جن میں شہدا کی فیملیز کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ یوم شہدائے پولیس قوم کے بہادر سپوتوں کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے اور اس دن پنجاب پولیس کے ہیروز کی بے مثال قربانیوں کو بہترین خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ یوم شہدا پولیس کی مرکزی تقریب الحمرا ہال لاہور میں منعقد ہوگی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور شرکت کریں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو شایان شان خراج تحسین پیش کرے گی، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ شہدا ئے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،

(روز نامہ جناح)

************