پولیس ملازمین کو علاج معالجے کیلئے 48 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری

Aug 02, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پر پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں مختلف عارضوں کے شکار ملازمین کو علاج معالجے کیلئے 48 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کردی گئی آئی جی نے لاہور سمیت مختلف اضلاع اور یونٹس سے بھجوائے گئے 27 کیسز پر 48 لاکھ 29 ہزار 905 روپے دینے کی منظوری دی، اس رقم سے دوران سروس مختلف عارضوں کا شکار اہلکاروں کو علاج معالجے کی جدید سہولیات میسر آئیں گی،آئی جی پنجاب نے کہا کہ لاہور ٹریفک پولیس کے وارڈن محسن مشتاق کو لمبر سپائن کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی کانسٹیبل محمد عارف اور سپیشل برانچ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف علی کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے اے ایس آئی عبدالرزاق کو ٹانگ جبکہ کانسٹیبل محمد اشفاق کو آنکھوں کے علاج کیلئے 3 لاکھ فی کس دئیے گئے، ہیڈ کانسٹیبل محمد ظفر اقبال اور کانسٹیبل آفتاب احمد کو اڑھائی لاکھ فی کس، انسپکٹر محمد سلیم کامران، ہیڈ کانسٹیبل محمد شفیق اور کانسٹیبل بلال شہزاد کو 02 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے لاہور پولیس کے ڈرائیور کانسٹیبل فاروق احمد کو دل کے بائی پاس کیلئے 2 لاکھ روپے دینے کی منظوری دی گئی اسی طرح پولیو کے عارضے کا شکار آفس سپرنٹنڈنٹ نورین نور حسین کو وہیل چئیر، حافظ اللہ دتہ کو ٹرائی سائیکل دینے کی منظوری دی گئی۔

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭